شامی عوام روس کے شکرگزار ہیں: بشار الاسد

شامی صدر بشار الاسد نے روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی ہے جس میں شام سے دہشت گردوں کے خاتمےکے بعد مستقبل کے حوالےسے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ہے۔

شامی صدر بشار الاسد اچانک روس کے خوبصورت شہر سوچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور کئی اعلی روسی فوجی عہدداروں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران شامی صدر بشار الاسد نے شامی عوام کی جانب سے روسی عوام، افواج اور حکومت کے نام اپنا پیغام پہنچایا۔

بشار الاسد نے روسی صدر، عوام اور افواج کا دہشت گردوں کے خلاف تاریخی کامیابی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شامی عوام روس کا دہشت گردی کے خلاف تعاون ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس موقع پر روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہاکہ روس شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے روس چاہتا ہے کہ شام پہلے کی طرح خوشحال اور ترقی یافتہ ہو اور روس مستقبل میں بھی شام کی تعمیر ترقی کےلئے اپنا کرداد ادا کرتا رہے گا۔

install suchtv android app on google app store