کیمپوں میں مقیم روہنگیا بچوں کی حالت زار تشویشناک قرار

میانمار سے بدھا دہشت گردوں کے تشدد کا نشانہ بنے والے روہنگیا مسلمانون کی مشکلاف کم نہ ہوسکی ہیں،یورپی یونین کے وزیرخارجہ نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور بدھا مظالم کی مذمت کی ۔

برما سے جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لینےوالے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ہیں،،یورپی یونین کے وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانون کے کیمپ کا دودہ کیا اور انکے خلاف ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ادھر اقوام متحدہ نے پناہ گزین کیمپوں میں ہزاروں بچوں کی حالت زار کو تشویشناک قراردےدیا ۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک جائزے کے مطابق تنازع سے متاثر ہونےوالے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے ۔

اس معاملے میں خاص طور پر بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔جائزے کے مطابق کیمپ میں موجود ہرچار میں سے ایک بچہ خوراک کی کمی کاشکار ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store