ٹرمپ کے حکم پر ایٹم بم نہیں چلاؤں گا: امریکی کمانڈر

امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن فائل فوٹو امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن

امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا حکم دیا تو ایٹم بم نہیں چلاؤں گا۔

ہر حملے سے پہلے بہت سے پہلوؤں پر غور کرنا ہوتا ہے۔ ہالی فیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جان ہیٹن نے کہا کہ ہم کوڑھ مغز اور بے وقوف لوگ نہیں۔

جب ذمہ داری دی گئی ہے تو اس پر سوچ بچار کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ اگر حکم غیر قانونی ہوا تو صدر کو بتائیں گے تاکہ دیگر آپشنز پر غور کیا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store