سعودی عرب یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹینو گوٹرس نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے محاصرے کو بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹینو گوٹرس نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے محاصرے کو بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ فوری طور پرختم کرنا چاہیے تاکہ یمن میں خوراک اور طبی امداد ارسال کی جاسکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے کے نام خط میں سعودی عرب کی یمن میں جاری بربریت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کی تمام بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کردینا چاہیے تاکہ امدادی سامان یمن کے بیماروں اور قحط زدہ افراد تک پنہچایا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان مذاکرات سے قبل تمام یمنی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store