ڈیموکریٹس ارکان کا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کوششوں کا آغاز

 امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیموکریٹس ارکان کانگریس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کوششوں کا آغاز شروع کردیا ہے۔ رکن کانگریس اسٹیو کوہن کا کہناہے کہ ٹرمپ نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس اسٹیو کوہن نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تین ڈیموکریٹس ٹرمپ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جولائی میں پیش کرچکے ہیں جبکہ چھ نے ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پانچ آرٹیکلز متعارف کرائے دیئے ہیں۔

اسٹیو نے کہاکہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو فارغ کرکےانصاف میں رکاوٹ ڈالی۔ کومے ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کررہے تھے۔ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے آرٹیکلز پیش کرنے والوں میں اسٹیو کوہن، لوئزگوتیرس، الگرین، ایڈریانو، مارسیا فج اور جان یار موتھ شامل ہیں۔ آرٹیکلز پر رائے شماری دسمبر میں ہوگی۔

امریکی صدر کی کانگرس میں روز بروز مخالفت بڑھتی چلی جارہی ہے اور ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شروع ہونےوالی مواخذے کی مہم اب زور پکڑ رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ عوامی سطح پر بھی اس کا مطالبہ کررہے ہیں

install suchtv android app on google app store