کابل میں ’خودکش‘ دھماکا، 18 افراد ہلاک

کابل میں ’خودکش‘ دھماکا فائل فوٹو کابل میں ’خودکش‘ دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر مبینہ خودکش بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر جمعیتِ اسلامی کی اعلیٰ قیادت موجود تھی جنہیں مبینہ خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور 10 شہری ہلاک ہوئے جبکہ متعد افراد زخمی بھی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکا ایک ہال کے باہر ہوا جہاں شمالی صوبے بلخ کے گورنر عطا محمد کے حامیوں کا ایک اجلاس منعقد کیا جارہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خودکش بمبارنے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم اب تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے نہیں لی۔
فغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پہنچ گئے اور علاقے جبکہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بہت زور دار تھا جس سے وہاں کھڑی گاڑیوں سمیت وہاں موجود عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ کابل میں ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مساجد میں دو الگ الگ دھماکوں کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور55 زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store