افغانستان کا امن پاکستان کیلئے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، آرمی چیف

افغانستان کا امن پاکستان کیلئے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، آرمی چیف افغانستان کا امن پاکستان کیلئے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی کمانڈر کے درمیان خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store