سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ فائل فوٹو سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور بے گھر ہونے کے بعد بالاآخر سلامتی کونسل کو بھی ہوش آگیا ہے سلامتی کونسل نے میانمار پر کوئی بھی براہ راست پابندی کی بجائے مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیاہے۔ سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ن متفقہ بیان میں میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کرے اور بے دخل کئے گئے لاکھوں مسلمانوں کو وطن لوٹنے دے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کی بھی پرزور مذمت کی گئی ہے، اس بیان کو چین کی حمایت بھی حاصل تھی۔

دو ماہ قبل روہنگیا مسلمانوں پر فوجی کی سرپرستی میں شروع ہونےو الے مظالم میں ابتک ہزاروں مسلمانوں کو بدھا دہشت گردوں نے جاں بحق کیا جبکہ لاکھوں کو بنگلہ دیش میں پناہ لینے پرمجبور کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store