مالٹا میں خاتون صحافی کےقاتلوں کی نشاندہی کرنیوالے کیلیے انعام کااعلان

ڈیفنی کیرونا گلیزیا فائل فوٹو ڈیفنی کیرونا گلیزیا

مالٹا کی حکومت نے خاتون صحافی ڈیفنی کیرونا گلیزیا کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والی خاتون صحافی کے قاتلوں کا بتانے والےکے لئے مالٹا کی حکومت نے 10 لاکھ یورو انعام کا اعلان کیا۔

انعامی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔

حکومت مالٹا نے خاتون صحافی کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کے لئے مکمل تحفظ کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید جانئیے: پاناما لیکس منظر عام پر لانے والی صحافی بم دھماکے میں ہلاک

اس سے قبل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ڈیفنی کے قاتلوں کی نشاندہی پر 20 ہزار یورو انعام کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈیفنی انویسٹی گیٹو جرنلسٹ تھیں جنہوں نے 2016 میں وزیراعظم جوزیف مسقط کی اہلیہ مچل اور دیگر حکومتی شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا بھانڈا پھوڑا تھا تاہم وزیراعظم اور ان کی اہلیہ ہمیشہ آف شور کمپنیوں کی تردید کرتی آئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store