امریکا پر حملہ کرنے والوں کو دنیا میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پر حملہ کرنے والوں کو دنیا میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

پینٹاگون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو کسی بھی طریقے سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو وہ بھی ان شکست خوردہ دشمنوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے امریکا کی طاقت کو آزمانے کی جرات کی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نائن الیون کا حملہ امریکی تاریخ کا بدترین حملہ تھا اور یہ پرل ہاربر پر ہونے والے حملے سے بھی زیادہ خوفناک تھا کیوں کہ اس میں عام شہریوں، بے گناہ بچوں اور عورتوں کو غیر ضروری طور پر نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ اب اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان عناصر کو کہیں محفوظ ٹھکانہ نہ ملے جنہوں نے امریکا پر حملے کیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان وحشی قاتلوں کو کوئی ایسا ٹھکانہ نہ ملے جو ہماری پہنچ سے باہر ہو، کوئی ایسی پناہ گاہ نہ ملے جو ہماری گرفت سے باہر ہو اور پوری دنیا میں انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہ ملے۔

install suchtv android app on google app store