روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ملالہ یوسفزئی کا اظہار تشویش

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ملالہ یوسفزئی کا اظہار تشویش روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ملالہ یوسفزئی کا اظہار تشویش

ملالہ یوسف زئی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام عالم سے درخواست کی ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ایک بار پھر شدت آچکی ہے۔ بچوں اور خواتین سمیت روزانہ درجنوں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ نسل کشی کا یہ کھیل امن کی نوبل انعام یافتہ حکمران آنگ سانگ سوچی کی نگرانی میں جاری ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے میانمار کی حکمران آنگ سانگ سوچی سے مطالبہ کیا ہے وہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرائیں۔ میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے بے رحمانہ قتل عام کی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دل دہل رہا ہے۔ ان بے گھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔

گل مکئی نے اقوام عالم سے اپیل کی ہے ان متاثرہ مسلمانوں کو کھانے پینے کے ساتھ ساتھ پناہ دی جائے۔

install suchtv android app on google app store