جمعتہ الوداع میں ایک لاکھ پچاس ہزار فلطینیوں کی مسجدِاقصٰی میں نماز کی ادائیگی

ایک لاکھ پچاس ہزار فلسطینیوں نے ماہ مبارک کے الوداعی جمعہ کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کی۔

خبر رساں ادارےکے مطابق ماہ مبارک رمضان کے چوتھے اور آخری جمعہ کو غاصب صیہونی حکومت کی بے شمار پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ پچاس ہزار فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔

جمعہ کے روز صبح سویرے سے ہی ہزاروں فلسطینی مسجد الاقصی کی طرف روانہ ہو گئے تھے۔

قدس شہر کے مفتی شیخ محمد حسین نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اس مسجد میں مسلمانوں کی آمد اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ یہ مسجد مسلمانوں کی تھی اور انہی کی رہنی چاہئے۔

انہوں نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ سال بھر اس مسجد میں اسی طرح آمد و رفت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

install suchtv android app on google app store