کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کردیا گیا

لیبیا کے شہر زنتان میں کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام فائل فوٹو لیبیا کے شہر زنتان میں کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام

لیبیا کے شہر زنتان میں کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کردیا گیا ہے۔ وہ دوہزار گیارہ سے ایک مسلح گروہ کے قبضے میں تھے۔

لیبیا کے لیڈر کرنل معمر قذافی کے بیٹےکو چھ سال بعد رہائی مل گئی۔ عربی میڈیا کے مطابق ابوبکر الصدیق بریگیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیف الاسلام کو رہائی طبرق میں موجود قومی اسمبلی کے جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد جمعے کے روز نصیب ہوئی۔

سن دو ہزار گیارہ میں معمر قذافی کے قتل اور حکومت کے خاتمے کے بعد ان کے بیٹے سیف الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا تھا

مقامی میڈیا کے مطابق سیف الاسلام اس وقت بیدہ شہر میں اپنے رشتہ داروں کے پاس ہیں۔ گورنمنٹ کی طرف سے پہلے ہی سیف اسلام کیلئے معافی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

تاہم ٹریپولی کے علاقے کی عدالت نے سیف الاسلام کی غیر موجودگی میں انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

install suchtv android app on google app store