مصر نے لیبیا میں عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز کو بڑا خطرہ قرار دیدیا

مصر نے لیبیا میں عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز کو بڑا خطرہ قرار دیدیا مصر نے لیبیا میں عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز کو بڑا خطرہ قرار دیدیا

مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کو شکست دینے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کریں گے۔

مصری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں موجود عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز مصر کی قامی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ مصر میں ہونے والا حالیہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لئے ہر ممکن حربہ استعمال کریں گے۔

عسکریت پسندوں کی جانب سے جمعہ کے روز جنوبی مصر میں ہونے والے حملے میں 29 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد مصری فضائیہ نے لیبیا میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

install suchtv android app on google app store