پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا فائل فوٹو پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

ترکی کے شہر استنبول میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش جاری ہے جس کے پہلے ہی روز ایک بڑی ڈیل سامنے آئی ہے ترکی کی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدوں پر اتفاق ہوگیا ہے پاکستانی جنگی جہاز پہلی بار نیٹو اتحادی ملک کے زیر استعمال ہونگے۔

پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رُو سے ترکی، پاکستان کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان ترکی کو ملک میں تیار کردہ تربیتی طیارے فروخت کرے گا۔

انقرہ کے ڈیفنس انڈر سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ترکی پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ سے 52 سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان ترکی سے چار چھوٹے جنگی بحری جہاز خریدے گا۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کوئی رکن ملک سپر مشاق جہازوں کو استعمال کرے گا۔ ترکی کے ڈیفنس انڈر سیکرٹریٹ کے مطابق حتمی معاہدے پر دستخط 30 جون کو متوقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store