ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو بر طرف کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو بر طرف کر دیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو بر طرف کر دیا

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے فیصلہ اٹارنی جنرل کی سفارشات کے بعد کیا گیا۔ دوسری طرف ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر نے فیصلے کو سنگین غلطی قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی اے ڈائریکٹر جیمز کومے کو اچانک برطرف کر دیا۔ امریکی صدر نے جیمز کومے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات کے بعد وہ اس عہدے کے اہل نہیں، اس لیے انہیں برطرف کیا جاتا ہے۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ای میل اسکینڈل کی تحقیقات کی تھیں۔

دوسری طرف ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو بڑی غلطی قرار دے دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیمز کومے کو اس لیے برطرف کیا گیا کیونکہ وہ امریکی الیکشن میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے نتیجے پر پہنچنے والے تھے۔

install suchtv android app on google app store