ایف بی آئی نے ای میل معاملے میں ہیلری کلنٹن کو کلین چٹ دے دی

 سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن فائل فوٹو سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن

امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو ای میل معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے ، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کلنٹن کی نئی ای میلز میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ان کی قانون کی خلاف ورزی کرنا ثابت ہو۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینیٹ ارکان کو بتایا کہ سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف خفیہ ای میل کے معاملے میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اس لئے خفیہ ای میل کے معاملے کو یہیں ختم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلری کی ای میلز کی تحقیقات، امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی

اس سے قبل ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے 28 اکتوبر کو ہیلری کلنٹن کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور ابتدائی سروے میں انہیں 3 پوائنٹس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک مرتبہ پھر ایف بی آئی کی جانب سے کلئیر قرار دینے کے بعد ان کے حامی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

مزید جانئیے: ایف بی آ ئی نے ہیلری کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات جاری کر دیں

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کی تحقیقات کے دوران انہیں کلئیر قرار دیا تھا اور صدارتی انتخاب سے صرف 11 روز قبل ایف بی آئی نے بعض ای میل ملنے کے بعد دوبارہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store