وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالا شخص سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا

وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالا شخص سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا فائل فوٹو وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالا شخص سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا

واشنگٹن میں مسلح شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کردی۔ وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالا شخص سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا، ملزم کی شناخت نیسائربیسٹ کےنام سےکی گئی، تعلق ریاست میری لینڈ سے تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم ذہنی مسائل کا شکار رہا تھا، پہلےبھی سیکرٹ سروس اہلکاروں سے الجھ چکا تھا۔

سیکریٹ سروس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا راہ گیر بھی چل بسا تاہم واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کےمطابق شام 6 بجے کےقریب پیش آیا، فائرنگ کے سبب وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کرنا پڑا تھا تاہم بعد میں لاک ڈاون ختم کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے تاہم سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں کی گئی۔

کئی صحافیوں کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے بعد اسنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کردیاگیا، نارتھ لان میں جمع صحافیوں سے کہا گیا کہ وہ پریس بریفنگ روم میں چلے جائیں۔

فائرنگ کے وقت اے بی سی نیوز سمیت کئی میڈیا چینلز کے صحافی لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے اور فائرنگ کی آوازیں کیمرے میں محفوظ ہوگئیں۔

فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب 4 ہفتے پہلے ہی ایک مسلح شخص نے مبینہ طور پر صدر ٹرمپ کو واشنگٹن ہی میں منعقد تقریب کےدوران قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

صدر ٹرمپ کو آج اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے باہاماس جانا تھا مگر امریکا ایران ڈیل ہونے کا قوی امکان ہونے کی وجہ سے انہوں نے وائٹ ہاوس میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔

install suchtv android app on google app store