حج: غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3 میٹر اونچا کردیا۔ فائل فوٹو حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3 میٹر اونچا کردیا۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3 میٹر اونچا کردیا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپررہے گا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کواونچا کرنےکا مقصد حج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

install suchtv android app on google app store