یو اے ای نے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی

یو اے ای نے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی فائل فوٹو یو اے ای نے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی

روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔

یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store