اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری، 59 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری، 59 افراد شہید فائل فوٹو اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری، 59 افراد شہید

اسرائیل فوج کے غزہ اور لبنان پر حملوں میں 59 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے مجموعی طور پر49 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پربمباری کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے مجموعی طور پر49 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب گاؤں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 23 افراد شہید ہوگئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے شامل کے مختلف علاقوں میں بھی بم برسائے۔

غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 43 ہزار 603 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لبنان پر اسرائیل کے حملون میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store