حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے، ایک اسرائیل فوجی مارا گیا

حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے، ایک اسرائیل فوجی مارا گیا فائل فوٹو حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے، ایک اسرائیل فوجی مارا گیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے جس دوران ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث مزید 62 افراد شہید ہوگئے، حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کیے اور120 راکٹس داغ دیے، اس دوران مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث مزید 62 افراد شہید ہوگئے، حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں برطرف سابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ میں رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، غزہ سے فوج نہ نکالی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store