حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ فائل فوٹو حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ حیفہ کے قریب بحری اڈے کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں ڈرون حملے کیے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری سے 38 افراد شہید اور 54 زخمی افراد ہوگئے، اس کے علاوہ شمالی غزہ اب بھی اسرائیلی محاصرے میں ہے جہاں رام اللہ کے قریب ایک فلسطینی شہید کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی یروشلم رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

install suchtv android app on google app store