دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد

ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی الیکشن جیتنے اور دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد اور خیر سگالی کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک بعد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیٹو چیف، پولینڈ کے صدر، ایتھوپین وزیراعظم اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے بھی ٹرمپ کو مبارک بعد دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہوں'۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتےہوئے لکھا کہ 'امریکی عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو شاندار فتح دی، یہ جنگ مخالف مینڈیٹ اور کامیابی ہے'۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ کام جاری رکھے گا، امریکاکے لیےچین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store