چین جانے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ویزا فری انٹری

چین نے ملک میں سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نو ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے فائل فوٹو چین نے ملک میں سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نو ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے

چین نے ملک میں سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے دنیا کے نو ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔

ان ممالک میں ویزا فری انٹری کیلئے جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ اور سلوواکیہ سمیت 9 ممالک شامل ہیں۔

عالمی برادری میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے چین زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ چاہتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سیاحوں کو بہت سی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی بھی مرتب کی گئی ہے۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق اب جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ، سلواکیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، اَندورا، موناکو اور لیکٹنسٹائن کے شہری چین میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکیں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق 8 نومبر سے ان ممالک کے شہری کاروبار، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے اور پندرہ دن رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ چین نے ملک میں سیاحوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر اب تک 25 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کی ہے۔

install suchtv android app on google app store