ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب ملے گا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای فائل فوٹو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور صہیونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store