سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح پیغام سامنے آگیا

سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح سامنے آگیا فائل فوٹو سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح سامنے آگیا

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔

سعودہ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store