سعودی عرب کے عظیم الشان شہر نیوم کے تحت بحیرہ احمر میں ایک پرتعیش جزیرے سندالہ کے افتتاح کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جزیرہ سندالہ بحیر احمر کا داخلی دروازہ ہوگا جہاں یورپی، سعودی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی کشتیاں با آسانی رسائی حاصل کرسکیں گی۔
یہ جزیرہ 8 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور 2028 تک یہ روزانہ 2,400 مہمانوں کی میزبانی کے قابل ہوگا، یہاں ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور کشتی رانی کی جدید سہولیات ہوں گی۔
اس جزیرے کی تعمیر میں 2 سال کا وقت لگا۔ جس کا افتتاح ہوگیا ہے۔ یہ جزیرہ سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کے تحت قائم کیا گیا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا۔
دسمبر 2022 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ سندالہ کا قیام نیوم کا پرجوش سنگِ میل ثابت ہوگا۔