حج پرمٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی

حج پرمٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی فائل فوٹو حج پرمٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی

متحدہ عرب امارات میں جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ نے حج 2025 کے پرمٹ کیلیے 3 اہم شرائط مقرر کردی ہیں۔

الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق پہلی شرط کے مطابق متحدہ عرب امارات کا شہری ہونا چاہئے، درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونی چاہئے اور درخواست گزار نے گزشتہ پانچ سال کے دوران حج نہ کیا ہو۔

جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جانب سے اسمارٹ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے آئندہ حج سیزن کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کیا، آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج و عمرہ نظام سے متعلق 2018 میں کابینہ کی قرارداد نمبر 32 کے مطابق حج اجازت نامہ ترجیحی بنیاد پر انہیں دیا جائے گا جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو۔

بزرگ، رشتہ دار اور ساتھی جوشرائط پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنہوں نے اتھارٹی کے ای سسٹم میں پہلے سے رجسٹریشن کرالی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے اماراتی عازمین حج کے لیے حج پرمٹ، ’نسک کارڈ‘ جاری کرانا اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کے مطابق آئندہ حج سیزن 2025 کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے 1446ھ کے لیے مختص کیا گیا امارات کا کوٹہ 6228 عازمین کا ہے۔

اس کے علاوہ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خاص طور پر مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) کے لیے بہترین کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ خیموں و ہوٹلز کی تیاری کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو تمام امور کی نگرانی کرتی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق وہ دوران حج 24 گھنٹے اماراتی عازمین کے مسائل کے حل کے لیے متحرک رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store