سری لنکا کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دے دیا۔ فائل فوٹو سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دے دیا۔

سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دے دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دے دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا میں پہلے صدارتی انتخابات ہوئے ہیں جن میں کوئی امیدوار بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے انتخابی عمل کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئے تھے، انہیں صرف 17 فیصد ووٹ ملے تھے۔

install suchtv android app on google app store