اسرائیل کے ساتھ تعلقات کب قائم ہوں گے؟ سعودی ولی عہد کا اہم بیان آگیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فائل فوٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوری کے سالانہ اجلاس میں محمد بن سلمان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اراکین سے گفتگو بھی کی۔

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کیخلاف جاری اسرائیلی بربریت کی شدید الفاط میں مذمت کی اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا اور فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ فلسطینی کاز سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہم راہیں ہمدار بھی کررہے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store