ویڈیو: روسی صدر پیوٹن نے تحفے میں ملے قرآن کو چوما اور دل سے لگایا

پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔ فائل فوٹو پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچ گئے۔

پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔ رمضان قادریوف کو پیوٹن کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔ رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مسجد کے دورے کے دوران پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا، اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا۔

پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔

install suchtv android app on google app store