یوکرین کا ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

روس اور یوکرین کی جنگ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے جاری ہے فائل فوٹو روس اور یوکرین کی جنگ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے جاری ہے

روس اور یوکرین کی جنگ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے جاری ہے، اب یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ ناکام بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ یوکرینی فوج نے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے، جنہیں روسی فوج نے مار گرایا، جب کہ اس دوران کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

روسی فوج کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے جانے والے 45 ڈرون طیاروں کو مار گرایا جن میں سے 23 طیارے روسی شہر بریانسک کی جانب حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ یوکرین کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے اور اس حملے کی ناکامی کا مطلب ہے کہ ماسکو کا دفاعی نظام مضبوط ہے۔

install suchtv android app on google app store