سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اہم الرٹ جاری کردیا

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے فائل فوٹو سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے مملکت کے بعض علاقوں میں شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام وادیوں اور نشیبی مقامات کا رخ نہ کریں، خاص طور پر ایسے مقامات جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے۔

’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور اللیث سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور طائف میں شدید بارش، سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور ژالہ باری جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔ ریاض کے علاقے میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ السلیل اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ مرکز موسمی صورتحال سے نمنٹے کیلیے وزارت تعلیم کے ساتھ اپنی تیاری اور ہم آہنگی میں اضافہ کررہا ہے۔ چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال سے باخبر رکھا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store