اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس حماس کی حمایت میں دیئے گئے بیان سے مکر گئے۔ نہوں نے کہا کہ حماس کا دفاع کبھی نہیں کیا تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے سفیر کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا دفاع کبھی نہیں کیا تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دیئے گئے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، میں ںے کبھی نہیں کہا کہ حماس کی کارروائیاں درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے میرے بیان کو پیش کیا گیا اس کو دیکھ کر حیرانی ہوئی، میں سمجھتا ہوں کہ اسرائیل کو غزہ میں بمباری بند کرنی چاہیے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔