شہزادہ ہیری نے والدہ ڈیانا کی موت کے لیے پاپرازی فوٹوگرافرز کو مجرم ٹھہرا دیا

شہزادہ ہیری فائل فوٹو شہزادہ ہیری

برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ برطانوی میڈیا کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی والدہ، شہزادی ڈیانا کی موت کے لیے پاپرازی فوٹوگرافرز کو مجرم ٹھہرایا ہے۔

شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا گروپ ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کیخلاف مقدمے میں ایک تحریری بیان میں سوال کیا کہ’اس سے پہلے کہ کوئی اس پاگل پن کو روک سکے ایڈیٹرز کی ٹائپنگ کرتی انگلیوں پر اور کتنا خون لگے گا؟

گزشتہ روز لندن ہائیکورٹ میں شہزادہ ہیری کے برطانوی میڈیا گروپ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کیخلاف مقدمے کی سماعت بھی ہوئی۔

دوران سماعت شہزادہ ہیری نے ایک ہاتھ میں مقدس کتاب بائبل کو تھام کرحلف لینے کے بعد کہا کہ ’میں یہاں کچھ ایسے ایڈیٹرز اور صحافیوں کا حوالہ دے رہا ہوں جو کچھ میری ذات اور میری والدہ، شہزادی ڈیانا کی موت کے بارے میں بہت زیادہ تکلیف پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے برطانوی میڈیا پر کوریج کے دوران نسل پرستانہ رویہ اپنانے اور ایسے رویے سے میگھن مارکل کو نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا کے رویے کا اثر میری زندگی پر دیرپا رہا، بچپن میں میڈیا پر شائع ہونے والے مضامین میرے لیے ناقابل یقین حد تک ناگوار تھے‘۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری گزشتہ تقریباً 130 برس کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہونے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد ہیں۔

install suchtv android app on google app store