روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر بمباری میں کاخوفکا ڈیم تباہ کرنے کے الزامات

روسی افواج کے زیرِ کنٹرول جنوبی یوکرین میں موجود کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم جزوی طور پر تباہ ہو گیا۔ فوٹو: عالمی میڈیا روسی افواج کے زیرِ کنٹرول جنوبی یوکرین میں موجود کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم جزوی طور پر تباہ ہو گیا۔

روسی افواج کے زیرِ کنٹرول جنوبی یوکرین میں موجود کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم جزوی طور پر تباہ ہو گیا، روس اور یوکرین ڈیم تباہ کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ ڈیم کو روسی افواج نے تباہ کیا ہے جبکہ روسی افواج نے یوکرینی افواج کی شیلنگ کو ڈیم تباہ ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم تباہ ہونے سے متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔

کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم دریائے دنیپرو میں 1956ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store