امریکا اور بھارت کا دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ فائل فوٹو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ جس میں دفاعی پیداوار میں تعاون کے نئے روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ نیا روڈ میپ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ دفاعی تعاون کو تیز کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا، بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، واشنگٹن دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے ساتھ مضبوط تر فوجی اور ٹیکنالوجی تعلقات کو خطے میں چین کے بڑھتے اثر ورسوخ کو روکنے کے لیے اہم جوابی اقدام کے طور پر دیکھتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ اقدام بھارت کو دفاعی ساز و سامان کے لیے روس پر اپنے روایتی انحصار سے بھی چھٹکارا دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس روڈ میپ کواس لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ واشنگٹن اس بات پر سخت کنٹرول رکھتا ہے کہ کس ملکی فوجی ٹیکنالوجی کو دوسرے ممالک کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے یا اسے بیچا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store