قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 سالہ فلسطینی بچہ شہید

3 سالہ محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ فائل فوٹو 3 سالہ محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق 3 سالہ محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

اسپتال میں زیر علاج محمد التمیمی پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ پر فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اسرائیلی تحقیقات پر اعتبار نہیں، فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں برس مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store