چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک

چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک فائل فوٹو چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک

چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے سچیان صوبے کے جنوب میں لیشان شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 180 سے زیادہ امدادی رضاکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اگست 2019 میں چین کے جنوبی صوبے زہجیانگ میں سمندری طوفان ’لیکمیا‘ سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتا ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store