چین میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چین میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا فائل فوٹو چین میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پڑوسی ملک چین میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

عالمی میڈیا میں مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق شنگھائی شہر میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

شہر میں درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور اس طرح یہ مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بن گیا۔

اس سے قبل ماضی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ 1876، 1903، 1915 اور 2018 میں ریکارڈ ہوا تھا۔

سائنسدانوں کی جانب سے کافی عرصے سے انتباہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے موسمیاتی شدت بڑھ رہی ہے اور متعدد ممالک کو جان لیوا ہیٹ ویوز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتوں میں جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا۔

شنگھائی کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو درجہ حرارت کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store