یوکرین جنگ کیسے ختم ہوگی؟ روس کی شرائط سامنے آ گئیں

روس نے یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط پیش کر دیں۔ فائل فوٹو روس نے یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط پیش کر دیں۔

روس نے یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط پیش کر دیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ صرف اسی صورت میں ختم کی جا سکتی ہے جب یوکرین کی فوج عداوت کو ترک کرتے ہوئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل روک دے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین مستقل امن چاہتا ہے تو وہ اپنی نیوٹرل اور نان الائن پوزیشن پر واپس چلا جائے اور لوگوں کے حق خود ارادیت کے اظہار کے بعد نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔

روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت سے انکار کر دے تو اس جنگ کو روکا جا سکتا ہے جبکہ قیام امن کے لیے یوکرین کو وہاں آباد روسی بولنے والے لوگوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے روسی زبان کو بطور سرکاری زبان نافذ کرے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے روسی فوج سے یوکرینی علاقے خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

install suchtv android app on google app store