ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا

ایرانی سفیر علی رضا عنایتی فائل فوٹو ایرانی سفیر علی رضا عنایتی

ایران نے علی رضا عنایتی (Alireza Enayati) کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔ علی رضا ایرانی وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق علی رضا عنایتی ایران کے وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

علی رضا ایرانی وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں علی رضا 2014 سے 2019 تک کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے سمیت سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store