اسرائیل نے براہ راست حج پروازوں کے لیے سعودی عرب سے باضابطہ درخواست کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے براہ راست جدہ حج فلائٹس کا امکان ہے۔
اسرائیل کی 18 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان دیگر ممالک کے ذریعے حج کے لیے جاتے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے سعودی عرب کے حکام سے باضابطہ درخواست کی ہے تاکہ اسرائیل سے براہ راست حج پروازیں شروع کی جاسکیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے حج پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہونے کا امکان ہے جب کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے حج فلائٹس پر موقف ابھی نہیں دیا ہے۔
ایک روز قبل اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے امید ہے کہ ہماری درخواست قبول ہوگی اور سعودی عرب کے ساتھ امن کے سلسلے میں پیش رفت ہوگی۔
گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا دشمن اسرائیل نہیں ایران ہے، سعودیہ ایران تعلقات، سعودیہ اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔