قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو سزائے موت ہوسکتی ہے: بھارتی میڈیا

قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت ہوسکتی ہے: بھارتی میڈیا فائل فوٹو قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت ہوسکتی ہے: بھارتی میڈیا

قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو موت کی سزا ہو سکتی ہے۔ گذشتہ برس 30 اگست کو حراست میں لیے گئے بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کے مقدمے کی سماعت 3 مئی کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اہلکاروں پر اطالوی ساختہ جدید ترین آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔

قطر کی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے خفیہ طریقے سے الیکٹرانک رابطے کے کچھ پیغامات پکڑے، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سابق اہلکار آبدوزوں کے پروگرام کی جاسوسی کر رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اہلکاروں کے علاوہ دوحا کی نجی دفاعی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر اور قطر کے انٹرنیشنل ملٹری آپریشنز کے سربراہ پر بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار قطر کے دارالحکومت دوحا کی نجی دفاعی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ قطری حکام سے رابطے میں ہیں، مقدمے کی پہلی سماعت 29 مارچ کو ہوئی تھی، آئندہ سماعت 3 مئی کو ہے۔

 

install suchtv android app on google app store