افغانستان: طالبان نے 3 برطانوی شہریوں کو گرفتار کرلیا

طبی کارکن، یوٹیوبر اور ہوٹل منیجر تاحال طالبان کی حراست میں ہیں فوٹو برطانوی میڈیا طبی کارکن، یوٹیوبر اور ہوٹل منیجر تاحال طالبان کی حراست میں ہیں

افغانستان میں برطانیہ کے تین شہریوں طالبان نے گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تین زیر حراست افراد میں ایک سیاح، ایک چیریٹی ڈاکٹر اور ایک کابل میں ہوٹل چلانے والا شہری شامل ہیں۔

تاہم یہ افراد کب سے طالبان کی حراست میں ہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

برطانیہ کے فارن اور کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کے ساتھ قونصلر رابطہ محفوظ بنانے کےلیے سخت محنت کی جا رہی ہے اور زیرحراست افراد کے خاندانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store