مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا حملہ، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا حملہ فائل فوٹو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا حملہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے 6 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں جنین کی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوجی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے اس پر راکٹ فائر کیے۔

install suchtv android app on google app store