انڈونیشیا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک فائل فوٹو انڈونیشیا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تیل ذخیرہ کرنے والے سرکاری ڈپو میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث آگ گرد و نواح کے رہائشی علاقوں تک پھیلنا شروع ہوئی، حکام نے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد سے علاقہ خالی کروادیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتا کے علاقے تانا میرا کےگنجان آباد علاقے میں موجود پملپینگ فیول اسٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔

انڈونیشین ریسکیو حکام کے مطابق 260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو ئے جبکہ 50 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store