ایران کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

ایران کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان فائل فوٹو ایران کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

ایرانی عدلیہ کی سفارش پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق معاف کیے جانے والوں میں حالیہ مظاہروں میں ملوث مظاہرین قیدی بھی شامل ہیں۔

قیدیوں کو دی گئی معافی میں ایران میں قید دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے، ارادی قتل و تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔

اپنے کیے گئے جرائم پر نادم قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ حکام کی جانب سے کی گئی۔

install suchtv android app on google app store