چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو فائل فوٹو چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

جنوبی امریکی ملک چلی میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک آگ نے پڑوسی امریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلاکرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرراکھ ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چلی کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store